یوگی نے کہاتھا،دوماہ کے بعدہم ثابت کردیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے،دعوے جملے ثابت ہوئے
لکھنؤ،20؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سہارنپور، سنبھل، متھرا اور اب علی گڑھ۔یوپی کی خراب صورتحال کو ہتھیار بنا کر اقتدار میں آئی بی جے پی حکومت اب خود بھی بڑھتے جرائم کو لے کر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔یوپی میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو 2ماہ پورے ہو گئے ہیں۔اس موقع پر اپوزیشن سوال اٹھا رہا ہے کہ کہاں گئے قانون کو لے کر وزیراعلیٰ یوگی کے بڑے بڑے دعوے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی میں کہاتھاکہ چونکہ ان کی حکومت ابھی مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے والی ہے اسی لیے ریاست میں جرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔یوگی نے حلف لینے کے ایک ہفتے بعدکہاتھاکہ دوماہ کے اندر ہم ایک ایسی صورت حال پیدا کریں گے کہ اتر پردیش کے کہ عام عام لوگوں کو لگنے لگ جائے گا کہ حکومت کس طرح چلتی ہے اور کس طرح چلنی چاہئے۔یوگی کو یوپی کی کمان سنبھالے دو ماہ پورے ہو گئے ہیں، لیکن اس موقع پر یوپی میں جرائم کی خبریں شہ سرخیوں میں ہیں۔تازہ واقعہ متھرا میں صرافہ تاجر کے قتل کا ہے۔اگرچہ قتل کے پانچ دن بعد پولیس نے بدمعاشوں کوگرفتارکرلیاہے۔وزیراعلیٰ یوگی کے ان دعووں کے درمیان حزب اختلاف حکومت پر تیکھے حملے کر رہا ہے۔سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادواسمبلی کے رکن نہیں ہیں اس لیے وہ اسمبلی میں نظر نہیں آتے لیکن قانون ساز کونسل میں قانون وانتظام کے معاملے پرحکومت کو گھیرنے میں انہوں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔اگرچہ یوگی جرم کے تازہ ترین واقعات کے لئے بھی اکھلیش کی پرانی حکومت کو ہی ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی میں ایک بار پھر یہ یقین دلایا کہ لاء اینڈآرڈرکومضبوط بنانے کے لئے ان کی حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔خودیوگی اسمبلی کے اجلاس ختم ہونے کے بعد ریاست کے طوفانی دورے پرنکلیں گے۔یوگی اگلے 10دنوں میں7مقامات کاجائزہ لیں گے۔